ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قندیل بلوچ کے والد نے چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں قندیل بلوچ کے بھائی ملزم وسیم پیش ہوئے۔قندیل بلوچ کے والد نے عدالت میں کہاکہ قندیل کے قتل کو 19ماہ ہو گئے لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا ۔قندیل کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔اور کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔کیس کی سماعت میں مفتی عبدالقوی
بھی پیش ہوئے ۔مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ مجھے عدلیہ پر مکمل یقین ہے۔یاد رہے کہ قندیل بلوچ ملک کی معروف ماڈل تھیں اور ایک بہت بڑی سوشل میڈیا سٹار بھی تھیں۔سوشل میڈیا پر قندیل کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔قندیل بلوچ روز اپنی ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھیں۔قندیل بلوچ کے قتل سے کچھ روز قبل اس نے مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی تھی یہ ملاقات خبروں کی زینت بن گئی۔جس کے بعد قندیل کے بھائی نے قندیل کو ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔۔