واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کے تحفظ کے حوالے سے ڈیل کا امکان جلد نظر نہیں آتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آکر آباد ہونے والے 7 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی ڈیل 5 مارچ سے قبل ہونے کے امکانات نظر نہیں آتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کو تحفظ دینے والے پروگرام کی مدت5 مارچ کو ختم ہورہی ہیاور لگتا ہے کہ ڈیموکریٹ ارکان بھی اس مسئلے پر کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر ڈیل ہو مگر وہ اس معاملے کو سرحدی دیوار کی تعمیر سے مشروط کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ڈیموکریٹ مخالفت کرتے ہیں۔