منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی حکومت کا سکارف اتارنے والی خاتون کو رہا کرنے کا اعلان

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)انسانی حقوق کی ایک وکیل نے کہاہے کہ ایک ایرانی خاتون جسے اپنا سکارف اتارنے اور اسے چھڑی پر رکھنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا ،کو رہا کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد گذشتہ برس دسمبر میں ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔انسانی حقوق کی وکیل نصرین ستودہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے سرکاری دستاویزات میں دیکھا

ہے کہ مذکورہ خاتون کو رہا کر دیا گیا ہے۔خاتون وکیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ مذکورہ خاتون کے کیس کی پیروی کرنے کے لیے گذشتہ روز پراسیکیوٹر کے دفتر گئیں تو انھیں معلوم ہوا کہ انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔نصرین ستودہ نے لکھا مجھے امید ہے کہ حکام اسے نقصان پہچانے کے لیے کوئی مقدمہ نہیں گھڑیں گے۔ انھوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر مقدمہ چلانے کی ضرورت ہو۔اس خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ ایک چھوٹے بچے کی والدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…