اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھرکے کنٹومنٹ بورڈزکے انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 54آزادامیدوار،44مسلم لیگ(ن) ،تحریک انصاف نے 35،ایم کیوایم نے 17،جماعت اسلامی نے 5،پیپلزپارٹی نے 7اورعوامی نیشنل پارٹی نے 2نشتیں حاصل کیں ۔تحریک انصاف کوسیالکوٹ کی پانچ نشتوں میں سے صرف ایک نشت حاصل ہوگی ۔ مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی کینٹ کی 20نشتیں میں سے 19نشتوں پرکامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشت جماعت اسلامی کے امیدوارنے حاصل کی۔واضح رہے کہ 11مئی 2103ءکے انتخابات میں تحریک انصاف نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی نشتیں جیتیں تھی لیکن کینٹ انتخابات میں تحریک انصاف 20نشتوں میں کوئی ایک بھی نشت نہیں جیت سکی۔جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے حلقوں کاکہناہے کہ ہم نے راولپنڈی تحریک انصاف سے واپس لے لیاہے،اسی طرح تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کوسخت مشکلات کاشکارکیاتھالیکن بورڈزکے جبکہ لاہورمیں مسلم لیگ(ن) کے پندرہ اورتحریک انصاف کے پانچ امیدوارکامیاب ہوئے ۔رسالپورمیں تحریک انصاف نے ایک ،جماعت اسلامی نے ایک اورایک آزادامیدوارنے ایک نشت حاصل کی ،پنوں عاقل کی دونوں نشتوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے اسی طرح مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان سے صرف ایک نشت حاصل کی ،اٹک کی دونوں نشتوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں،مری گلیات سے بھی تحریک انصاف نے نشتیں حاصل کیں.۔