لاہور(نیوزڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کے روز پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں جیتنے کی جستجو نظر نہ آئی ، پیپلز پارٹی کی صوبائی اور ضلعی قیادت بھی لا تعلق رہی جسکے باعث نظریاتی جیالے بھی گھروں میں بیٹھے رہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی سرگرمیوں سے ایسا لگ رہا تھاکہ انہوں نے پیشگی شکست کو تسلیم کر لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار وں کی طرف سے پولنگ کے روز متحرک نہ ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پولنگ کے روز جہاں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں اور سپورٹروں کی طرف سے سیاسی سر گرمیاں کی گئیں لیکن اسکے برعکس پیپلز پارٹی کے کیمپوں میں اس کا مظاہرہ کم ہی دیکھنے کو ملا