اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم نے مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی کے الزامات کا جواب جوڈیشل کمیشن میں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایم کیو ایم جوڈیشل کمیشن میں 2013 کے الیکشن سے متعلق اپنی شکایات اور سفارشات جمع کرا رہی ہے ،جماعت اسلامی کے الزامات کا جواب کمیشن میں اس وقت جمع کرایا جائےگا جب عائد کردہ الزامات کی کاپی ایم کیو ایم کو ملے گی۔فروغ نسیم نے تحریک انصاف کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 250 میں عارف علوی بیلٹ باکس ہی لےکر غائب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دہشتگردی کے باعث انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی اس کی بھی تحقیقات کی جائے ایم کیو ایم پر عائد کیے گئے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔فروغ نسیم نے جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی سے انتخابی مہم کیلئے چلائے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے ایک مخصوص حد تک رقم خرچ کی جاتی ہے تاہم ان تینوں جماعتوں نے مختص رقم سے زائد خرچ کیا