پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری حج اسکیم ، زائرین کیلئے خوشخبری حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی (این این آئی)ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کیلئے جمعہ کو ہونے والی قرعہ اندازی موخر کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے قرعہ اندازی روکنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے باعث سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی جمعہ کو ہونے والی قرعہ اندازی روک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے حج اسکیم میں سرکاری کوٹہ 67 اور نجی کوٹہ 33 فیصد مقرر کیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ دونوں کا کوٹہ برابر یعنی 50، 50 فیصد کردیا جائے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ کوٹہ 40 فیصد کیا جائے۔عدالتوں کے ان مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی۔وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی روکنے کا فیصلہ عدالتی فیصلوں کے باعث کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں بات لائی جائے گی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی ۔یاد رہے کہ ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں 24 جنوری تک وصول کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…