پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سام سنگ ”گلیکسی ایس 9 “ متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس و سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے آخرکار اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون ”گلیکسی ایس 9 “ کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ گلیکسی ایس 9 رواں سال 25 فروری کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے میڈیا اداروں کو بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے آغاز سے ایک دن پہلے یعنی 25 فروری کو گلیکسی ایس نائن کو متعارف کرانے کی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

تعارفی تقریب سے ہٹ کر بھی سام سنگ نے اپنی فلیگ شپ ایس سیریز کے نئے فون کے کیمروں میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔کمپنی نے زیادہ تفصیل تو نہیں بتائی مگر دعوت نامے پر یہ ضرور لکھا ہے کہ کیمرہ پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ اس سے حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایس نائن ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوگا، جیسے آئی فون ایکس اور دیگر کمپنیوں کے فونز ہیں۔اسی طرح ایک افواہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سام سنگ کے اس فون میں کیمرے ایک نئے امیج سنسر سے لیس ہوں گے جو کہ فی سیکنڈ ایک ہزار تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا اور ایسا فیچر فی الحال آئی فون یا کسی اور اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔ان افواہوں میں کتنی صداقت ہے، وہ تو اگلے ماہ معلوم ہوجائے گا مگر یہ تو واضح ہے کہ سام سنگ نے اس ڈیوائس پر زیادہ توجہ کیمرے پر ہی دی ہے۔یہ ان کے لیے زیادہ اچھی خبر ہے جو گزشتہ سال کے ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس میں کیمرہ زیادہ بہتر نہ ہونے پر مایوس ہوئے تھے۔ سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے دو نئے فونز ایس نائن اور ایس نائن پلس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن کا ڈیزائن گزشتہ سال کے ایس ایٹ جیسا ہی ہوگا۔مگر اس میں طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، ایپ کے فیس آئی ڈی کا سام سنگ کا اپنا ورڑن اور فنگر پرنٹ ریڈر پہلے کے مقابلے میں مختلف مقام پر ہونے کا امکان ہے۔اس کی قیمت بھی ایک ہزار ڈالرز یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایس سیریز کا سب سے مہنگا فون ثابت ہونے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…