منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حامد میر نے راحیل شریف پر سنگین الزام لگادیا ،تحریک انصاف کی یوٹرن پالیسی پر بھی سخت تنقید

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راﺅ انوار کو صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ کچھ طاقتور اداروں کی تھپکی بھی حاصل تھی اور جب 2015 میں ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس پر انہیں معطل کیا گیا تو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے انہیں بحال کرایا تھا۔اس بات کا انکشاف سینئر صحافی او اینکر پرسن حامد میر نے اپنے کالم میں کیا۔

اپنے کالم ” قلم کمان “ میں حامد میر نے لکھا کون نہیں جانتا کہ راﺅ انوار آج سے نہیں سال ہا سال سے جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے اور 2008کے بعد سے وہ کراچی میں ایس ایس پی بن کر بیٹھا ہوا تھا تو اس کی وجہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی سرپرستی نہیں بلکہ کچھ طاقتور اداروں کی تھپکی بھی تھی۔ 2015میں راﺅ انوار نے آئی جی سندھ سے پوچھے بغیر ایک پریس کانفرنس کی اور متحدہ قومی موومنٹ پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے۔ آئی جی سندھ کو ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات پر کوئی اعتراض نہیں تھا بس انہیں یہ اعتراض ہوا کہ سندھ پولیس کے ایک ایس ایس پی نے اپنے آئی جی سے پوچھے بغیر پریس کانفرنس کیوں کی؟ ۔حامد میر نے کہا پریس کانفرنس کے بعد راﺅ انوار کو معطل کردیا گیا اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی کے فیصلے کی حمایت کی لیکن پھر یہ ہوا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جذبہ حب الوطنی کے نام پر راﺅ انوار کی سفارش کی اور انہیں بحال کردیا گیا۔ کیا ،حامد میر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  خورشید  شاہ ان سب کے لئے تالیاں بجانا پسند کریں گے جوماضی میں راﺅ انوار کی سرپرستی کرتے رہے اور ان کے جعلی پولیس مقابلوں پر انہیں داد دیتے رہے؟

حامد میر نے اپنے کالم میں تحریک انصاف کی  یوٹرن پالیسی  کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا جب سے راﺅ انوار پر نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام لگا ہے تحریک  انصاف راﺅ انوار کی مذمت میں بہت آگے آگے ہے۔ یہ وہی تحریک  انصاف ہے جس نے 2015میں راﺅ انوار کی معطلی کے بعد ان کے حق میں مظاہرے کئے تھے۔واضح رہے کہ رائو انوار نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں آج کل معطل ہیں ۔وہ کس جگہ موجود ہیں اس سے متعلق بھی کسی کو کچھ علم نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…