نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں
انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔