جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

خواجہ آصف کے غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے۔بدھ کو پی ٹی آئی رہنما عثما ن ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں عثمان ڈار نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت سے قبل اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ٗ

خواجہ آصف نے ان بے نامی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جس کیلئے اہلیہ کے اکاؤنٹس بھی استعمال ہوئے۔عثمان ڈار نے عمران خان کو بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کا فرنٹ مین بن کرمنی لانڈرنگ کی جس کے نا قابل تردید دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں اور پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کردی ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے، تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…