کراچی(آئی این پی )آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ۔
جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے نتیجے میں ملک بھر میں ایک بار پھر پٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیں۔