منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ایران اور پاکستان کے درمیان ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی ایران کے ریلوے امور کے سربراہ مجید ارجونی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے دائرے میں زیارت، سیاحت اور مسافر نیز تجارتی ٹرینوں کی سروس کو بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ جنوب مشرقی ایران کے ریلوے کے سربراہ مجید ارجونی نے ایران کی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں جو ایک مشترکہ بیان جاری کئے جانے کے ساتھ ختم ہوا،

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ٹرینوں کی آمد و رفت سے اتفاق کر لیا گیا۔ اس سے قبل بھی اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور ایران کے ریلوے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان مسافر ٹرین کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ پاک ایران مسافر ٹرین کی بحالی کا اصولی فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے کے ماہرین کی مشترکہ کمیٹی کے ایک اجلا س میں کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے گی اور محرم الحرام کی آمد سے پہلے ٹرین سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹرین سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان عنقریب کیے جانے کی توقع ہے۔اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان پندرہ مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے خواہشمند تاجر حضرات اپنا سامان تجارت ایران بھیج سکیں.



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…