اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں ’’پیرنیوں‘‘ کے تذکرہ سے ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔ ویزر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ضعیف العقادی بھی بھی عروج پر ہے۔ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے بھی آج کل پیرنیوں کی فرمائش پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضعیف العقادی ۔ ایک مرض ہے جس کا خاتمہ وقت کی
ضرورت ہے جبکہ ملک سے پیروں اور مریدیوں کا سلسلہ بھی بند کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا جو پیرنی کی خواہشات پوری کرے اور پیرنی پر اعتقاد کرکے اس شخص نے وزیراعظم بن کر بھی قوم اور ملک کی کیا خاک خدمت کرنی ہے۔خواجہ آصف کے ریمارکس پر حکومتی اراکین قہقہے لگاتے رہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔