بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ڈی ایچ اے بہاول پور مرکزی گیٹ مین ایکسس روڈ 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

بہاول پور (مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈی ایچ اے بہاول پور‘ مرکزی گیٹ‘مین ایکسس روڈ پر ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔ 6 ماہ کے اندر مرکزی گیٹ کا کام مکمل ہو جائے گا ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی بہاول پور بریگیڈیئر شاہد محمود نے گذشتہ روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاول پور کے حوالے سے 2012 میں پلاننگ کی گئی

اور 2015 میں اس پر کام شروع کر دیا گیا اور انشااللہ ڈی ایچ اے بہاول پور کو مقررہ وقت تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بہاول پور ایک جدید شہر کی تعمیر میں مصروف عمل ہے اس منصوبہ کی تشکیل میں تمام بنیادی اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں صحت، تعلیم اور تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی حامل جدید رہائشی سہولیات کی دستیابی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیم پارک، ڈی ایچ اے کلبز، سنی پلیکس، فوڈ کورٹس، کمرشل سنٹرز، شاپنگ مالز اور فائیو سٹار ہوٹل بہاول پور کی شان وشوکت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بریگیڈیئر شاہد محمود نے بتایا ڈی ایچ اے بہاول پورمیں عالمی معیار کی تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یہاں ہیلتھ اور ایجوکیشنل اینکلیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری ڈی ایچ اے بہاول پور کرنل راشد، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرنل منصور، چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ اسلم، ڈائریکٹر مارکیٹنگ میجر ضمیر احمد سمیت پراپرٹی ڈیلرز اور ڈی ایچ اے سٹاف بھی موجود تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…