بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف موبائل کمپنی نے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کرنے کیلئے جدید ترین سمارٹ کار سلوشن متعارف کروادیا

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے والی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے نئے سال کا آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کر کے کیاہے۔گزشتہ پراڈکٹس کی طرح یہ سلوشن بھی4G سہولیات سے آراستہ ہے جو صارفین کووہیکل آن بورڈ ڈائیگناسٹک OBD-II کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ ڈیوائس صارفین کو 3جدید ترین فیچرزفراہم کرے گی۔صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے

بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی گاڑی کی علاقے میں موجودگی کی حقیقی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے اس کی حدود کا تعین کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی ان کی گاڑی اس حد کو پار کرے گی صارف کو فوراً نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔مزید یہ کہ یہ ڈیوائس بطور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی کام کرے گی جو بیک وقت 10 سمارٹ فونز یا ڈیوائسزکو 4G انٹر نیٹ سے منسلک کر دے گا۔ یہ ڈیوائس ٹویوٹا اور ہنڈا کے 2000ء سے آگے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کارآمد ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے اس میں پلگ اینڈ پلے آپشن رکھی گئی ہے جس کے تحت یہ ڈیوائس محض30سیکنڈ میں صارف کی گاڑی پر قابل استعمال ہو جائے گی۔جدید سہولیات سے لیس یہ ڈیوائس فی الحال اسلام آباد کے زونگ 4G کسٹمر سروس سنٹر پر دستیاب ہے۔صارفین دفتری اوقات میں اس سنٹر پر جا کر اس جدید ترین ڈیوائس کا بغور مشاہدہ کر سکتے ہیں۔اس ڈیوائس کو بہت جلد ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کیلئے بھی متعارف کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…