اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اب گھر بیٹھے موبائل کے ذریعے گاڑی کو کنٹرول کریں، پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر کا شاندار کارنامہ، گاڑی چوری کے تدارک کیلئے سافٹ وئیر تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر پی ایچ ڈی ڈاکٹر خلیل نے ایسی ایپلیکیشن اور کِٹ تیار کر لی ہے جس کے ذریعے اب گھر بیٹھے موبائل کے ذریعے گاڑی کنٹرول کی جا سکتی ہے۔ کِٹ کی بدولت گھر بیٹھے گاڑی میں سوار ہونے سے
پندرہ منٹ قبل اے سی اور ہیٹر آن کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑی کو چوری ہونے سے بھی بچایا جا سکتا ہے جبکہ اگر گاڑی کی چابی گم ہو گئی ہے تو آپ اس موبائل ایپلیکیشن میں مقررہ پاس ورڈ کے ذریعے گاڑی سٹارٹ بھی کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر خلیل کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے وہ صوبے کے دو ہزار افراد کو روزگار مہیا کر سکتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے وزیر ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر خلیل کو صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔