منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

چین پاکستانی مصنوعات کیلئے اپنی منڈی فراہم کرے: سرتاج عزیز

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوطرفہ تجارتی تعاون کے تناظر میں چین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منڈی میں پاکستان کی تیارکردہ خصوصاً کھانے پینے کی مصنوعات کو فروغ دے۔ ڈپٹی چیئرمین برائے پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں چینی سفارتکار یوجنگ سے ملاقات میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے انتظامی امور سے متعلق اہم پالیسیاں بھی واضع کرنی ہیں۔ یہ پڑھیں:

‘سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے بھارت کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے’ ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے سفارتکار کو کہا کہ چین پاکستان سے چند اشیاء درآمد کرتا ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ پاکستان کی برآمدی حجم میں اضافے کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے منسلک ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے تاہم اب ضرورت یہ ہے کہ پالیسی، ایجنڈا اور حکمت عملی پر بھی توجہ دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انڈسٹریل پارک کی تعمیرکے لیے بہت سنجیدہ ہے۔ سرتاج عزیز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین درآمدی پالیسی کے ماہرین کو اسلام آباد بھیجے تاکہ وہ پاکستان کے برآمدی قوانین کا جائزہ لیں کیوں کہ اب تک محض چند مصنوعات ہی چین کی مارکیٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’یوان‘ کے استعمال سے پاک-چین تجارت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی برآمدی صنعت ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچی جو چین کی اضافی پیداوار پر اثرانداز ہو۔اس موقعے پر چینی سفارتکار نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں شوگر کی اضافی پیداوار ہے جسے بذریعہ روڈ چین میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔اس دوران سرتاج عزیز نے زور دیا کہ چین کو شوگر سمیت مچھلی، گوشت، پھل اور سبزیوں کی فروغ پر بھی سوچنا چاہیے۔واضح رہے کہ چین اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل تقریباً 6 درجن اشیاء پر ڈویوٹی فری برآمد پر اتفاق نہیں کرنے تک

پاکستان چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ پر دستخط کرنے میں محتاط رویہ اختیار رکھے ہوئے ہے اور اسلام آباد چینی مصنوعات کی درآمدی حجم کے مقابلے میں مقامی منڈی کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔مزید پڑھیں: سی پیک کے فائدے پاکستان، چین کیلئے یکساں ہیں، احسن اقبالاس ضمن میں خیال رہے کہ تجارتی حجم فری ٹریڈ معاہدے کے بعد گزشتہ برس تک 14 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔پاکستان میں چینی مصنوعات کا درآمد حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 12ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ پاکستان کی برآمدی اشیا 57 کروڑ ڈالر سے صرف 1 ارب 70 کروڑ تک ہی پہنچ سکا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…