منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا خوش و خرم ترین ملک

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رپورٹ میں دنیا کے 158 ممالک کے عوام میں خوشی اور اطمینان کا جائزہ لیا گیا۔ویسے تو خوشی ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے لیکن ایک تھنک ٹینک نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور ان کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ دنیا کا خوش ترین ملک ہے جبکہ اس فہرست میں آئس لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، ناروے اور کینڈا دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں بالترتیب تیسرے چوتھے اور پانچوین نمبر پر ہیں۔رواں سال شائع ہونے والی رپورٹ میں دنیا کے 158 ممالک کے عوام میں خوشی اور اطمینان کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کہتی ہے کہ ٹوگو کا شمار دنیا کے سب سے ناخوش ممالک میں ہوتا ہے، جبکہ برونڈی ناخوش ممالک کی فہرست میں دوسرے، اور شورش سے متاثرہ ملک شام تیسرے نمبر پر ہے۔عالمی خوشی کی درجہ بندی میں بھارت 117 ویں نمبر پر ہے جبکہ 2013 میں شائع ہونے والی گذشتہ رپورٹ میں بھارت 111 ویں نمبر پر تھا۔خوشی کے اشاریے میں 158 ممالک کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان 81 ویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کا نمبر 109واں نمبر پر ہے۔یہ رپورٹ ایک تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشن نیٹ ورک (ایس ڈی ایس این) نے ماہرین اقتصادیات، دماغی امراض اور شماریات کے ماہرین کی مدد سے شائع کی ہے۔ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ یا عالمی خوشی کی رپورٹ 2015 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قوم کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ’خوشی اور اطمینان‘ کا بہت اہم کردار ہے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ حکومتوں کو منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام کی خوشی کو خصوصی اہمیت دینی چاہیے۔عالمی خوشی کے اشاریہ 2015 میں امریکہ 15ویں، سنگاپور 21ویں، سعودی عرب 35ویں، جاپان 46 ویں اور چین 84 ویں نمبر پر ہے جبکہ خانہ جنگی کا شکار ملک یوکرین 111 ویں نمبر پر فلسطین 108 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ عراق کا نمبر 112 ہے۔اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ تاہم سنہ 2015 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انسانی خوشی اور اطمینان کا پتہ لگانے کے لیے زیادہ مفصل تفصیل اور ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، تاکہ انسانی فلاح وبہبود کے لیے زیادہ وسائل مختص کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزید پڑھئے:آپ جلتے کڑھتے رہتے ہیں یا خوش باش؟7علامتوں سے خود کو پہچانیں

 

مبصرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2015 موقع فراہم کر رہی ہے کہ عالمی ترقیاتی ایجنڈے میں عوام کی خوشی کو نمایاں مقام دیا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…