اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور قابل تحسین اقدام،سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صرف ان سکولوں کو امتحانی ہالوں کی اجازت دے گی جہاں پر کیمرے نصب ہوں اور وہ تعلیمی بورڈز کے ساتھ منسلک ہوں جبکہ امتحانی ڈیوٹیاں بھی بذریعہ چیک لسٹ آن لائن سسٹم کے ذریعے لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا جو بھی طالب علم بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا اس کو دس لاکھ روپے،

دوسرے نمبر پر پانچ لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علم کو تین لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں 25طلباء اور طالبات کو گولڈ ، سلور اور برانز میڈلز اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے جن میں میٹرک کی سطح پر کل چھ میڈلزدئیے گئے جن میں پانچ میڈلز طالبات جبکہ ایک میڈل طالب علم نے حاصل کیا۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ کی سطح پر کل15میڈلز دئیے گئے جن میں پانچ میڈلز طلباء جبکہ گیارہ میڈلز طالبات نے حاصل کئے جبکہ ایک میڈل علوم شرقیہ میں طالب علم نے حاصل کیا اور دو میڈلز اتھلیٹس میں فی میل نے حاصل کئے۔ان طلباء و طالبات نے سالانہ امتحان 2016میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مختلف گروپوں میں پوزیشنیں حاصل کیں تھیں۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے پوزیشن حاصل کرنے پر طلباء اور والدین کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف خان نے کہا کہ ہم نے تعلیمی کوالٹی کی بہتری کیلئے اسٹم ایجوکیشن سسٹم شروع کر دیا ہے جس کی رو سے ہم سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور میتھس کو بنیادی فوقیت دے رہے ہیں اورتھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل طریقہ کار کے ذریعے طالب علموں کو تعلیم دی جائے گی تاکہ ان کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے اور ان میں قوت ارادہ کو مزید فعالیت دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم تعلیم کی مزید بہتری کیلئے طریقہ تعلیم بھی متعارف کر رہے ہیں اور محکمہ تعلیم نے پرانے اور نئے سکولوں میں ریمپ اور

خصوصی طالب علموں کیلئے مخصوص لیٹرین سسٹم اور دوسری ضروریات لازمی قرار دی ہیں تاکہ ان لوگوں کی تعلیم کو بھی بنیادی اہمیت دے کر ان کو بھی کارآمد شہری بنایا جا سکے۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ہمارے طالب علم بہت زیادہ ذہین ہیں ہم نے ان کو مواقع فراہم کرنے ہیں ،جس وقت مجھے محکمہ تعلیم کا قلمدان حوالہ کیا گیا اس وقت سکولوں میں کمپیوٹر کا مضمون رٹہ سسٹم کے ذریعے یاد کروایا جاتا تھا جبکہ ہم نے 1350کمپیوٹر لیبز بنائی ہیں اور مزید بھی بنا رہے ہیں تاکہ طالب علموں کو آنے والے وقتوں اور مقابلے کے امتحانوں کیلئے تیار کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو مزید آسانی دینے کیلئے امتحانی بورڈز میں ہم تمام سسٹم کو آن لائن کر رہے ہیں۔

اس لائن سسٹم کے ذریعے طلباء کی ڈی ایم سی ، رجسٹریشن، رزلٹ اور تمام سسٹم آن لائن ہو گا جبکہ طلباء صرف امتحانی ہال میں پرچوں کیلئے آئیں گے تاکہ شفافیت بحال ہو اور بورڈز میں نئے سافٹ وئیرز لگائیں جائیں اس سے ان کی انٹرنل شفافیت بھی یقینی ہو جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں پر لڑکیوں کے سکولز کی ڈیمانڈ آتی ہے تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ ہمارے صوبے میں لڑکیوں کو تعلیم نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں پر خرچ کر رہے ہیں تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن اور تابناک ہو۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…