بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

امارات کا ورک ویزہ حاصل کرنے کے لئے اچھے چال چلن کاسرٹیفکیٹ لازمی قرار

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کے لئے ویزہ درخواست کے ساتھ اچھے چال چلن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے ساتھ لازمی قرار دیا جائے گا۔ تمام ممالک کے ساتھ ساتھ یہ شرط پاکستانیوں پر بھی عائد ہو گی اور روزگار کیلئے یو اے ای جانے کے خواہشمندوں کو حکومت سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔برطانوی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات

کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چارفروری 2018ء سے یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے لئے ویزہ درخواست کے وقت اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ اس ملک کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس میں درخواست گزار گذشتہ پانچ سالوں سے رہائش پذیر ہوگا۔ اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق حکومت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے بھی لازمی ہوگی۔ یہ سرٹیفکیٹ ملازمین کے لئے ہوگا ،

ایسے افراد جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر آئیں گے ان کے لئے اچھے چال چلن کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی اور ایسے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں ، کمیٹی اہلکاران کے مطابق پرامن ، دیرپا اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لئے ایسے اقدامات کرنا انتہائی ضروری تھے۔ اماراتی حکومت کا عزم ہے کہ یو اے ای کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ملک بنایا جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…