منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ، منصوبے پرسالانہ کتنے ارب اخراجات آئیں گے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی اجلاس ،صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ہے جس پر اگلے ماہ سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائیگا،یہ وظیفہ ان جامع مساجد کے ہراس امام کو دیا جائیگاجو دینی مدارس کے5بورڈز میں سے کسی بورڈ سے سند یافتہ،خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ ہو،وظیفہ براہ راست امام مسجد کے اکاؤنٹ میں متقل کیا جائیگا،

اس مقصدکیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہر ضلع کی سطح پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی جائیگی،مساجد میں قائم کمیٹیوں کو بھی مشاور ت میں شامل کیا جائیگا،امام مسجد کی تبدیلی کی صورت میں مسجد کمیٹی نئے امام کیلئے ضلعی کمیٹی کو سفارشات بھیجے گی، منصوبے پرسالانہ3ارب25کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے،کابینہ نے 57 پراجیکٹس کے4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھجوایا جائیگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلا س میں صوبائی کابینہ نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچی اورملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری بھی دی،تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا،صوبائی کابینہ نے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو ملنے والے اختیارت کے تناظر میں تیار کردہ جامع ثقافتی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کے تحت علاقائی زبانوں، ادب و ثقافت،کھیلوں،لوک ورثہ کے تحفظ، ثقافتی وفود کے ملکی و غیر ملکی سطح پر تبادلے، علاقائی فنون، دست کاریوں و ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ، این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے ودیگر متعلقہ امور کے بطریق احسن انجام دہی کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں،

صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بورکے بعض مخصوص لائسنسوں سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی،پالیسی کے تحت لائسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ’’ڈسٹرکٹ آرمز لائسنس کمیٹی تشکیل دی گئی جو ماہانہ کوٹے کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لائسنس کا اجراء کرے گی،صوبائی کابینہ نے کاروباری شراکت داری اور فرمز کی رجسٹریشن سے متعلق قانون ’’پارٹنرشپ رولز مجریہ1932ء‘‘ میں بعض ترامیم کی منظوری بھی دید ی ہے،

ان ترامیم کے ذریعے دیگر چھوٹے چھوٹے امور کے ساتھ ساتھ فرموں کی رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تشکیل نو کی منظوری بھی دیدی ہے۔یہ بھی طے کیا گیا کہ متعلقہ سیکرٹریز اپنے زیر انتظام تمام بورڈز کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے۔صوبائی کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ لیگل فریم ورک کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ای بڈنگ کے ساتھ ساتھ ای بلنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام تمام محکموں میں متعارف کرایا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنائی جا سکے۔صوبائی کابینہ نے بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے ایلوپتیھک سسٹم (پریونشن آف مس یوز) آرڈیننس1962ء کے سیکشن۔10 کے تحت ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کوبحیثیت انسپکٹرز مقرر کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ عطائیت کی حوصلہ شکنی ہو اورصوبے کے عوام کو اضلاع کی سطح پرصحت و علاج کی معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…