بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،ہم اس کام میں مہارت رکھتے ہیں یہ ہمارے حوالے کردیں، انڈونیشیا ء نے زبردست اعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں متعین انڈونیشیا کے سفیر ایوان سویودھی امیری نے ا نڈونیشیا کی سی پیک کے مختلف منصوبوں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے خطے اور پاکستان کے عوام کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں ،یہ ایک انتہائی پر عزم منصوبہ ہے، کامیاب ہو گیا تو یہ موجودہ لاجسٹک روٹ کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ یہاں میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوان سویودھی امیری

نے کہا کہ امید ہے جلد ہی پاکستان میں سی پیک کی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے رفتار میں اضافہ ہو جائے گا ۔ سی پیک کا محور و مرکوز توانائی کی رسد ہے جس میں مختلف پاور پلانٹس شامل ہیں، انڈونیشیا کوئلے کی صنعت میں بہتری کے باعث سی پیک منصوبوں کے لئے کوئلہ فراہم کر سکتا ہے، ریلوے میں مہارت کے باعث انڈونیشیا ٹرین سروس کے آغاز کے حوالے سے بھی سی پیک میں شامل ہو سکتا ہے، ایوان سویودھی امیری نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ سی پیک سے پاکستانی معیشت کو ٹریکل ڈاؤ ن ایفکٹ ملے گا، انکا کہنا تھا کہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی کے قیام میں مددگار ثابت ہو گا ۔ سلامتی کی صورتحال میں بہتری سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے ضروری ہے، پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے لئے تمام متعلقہ پاکستانی شراکت دار مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انڈونیشیائی سفیر نے مزید کہا کہ آزادانہ و ترجیحی تجارت کے معاہدے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم 1.6 ارب ڈالرز تھا، 2013 کے آزادانہ و ترجیحی تجارتی معاہدے کے بعد پاک انڈونیشیا کا باہمی تجارتی حجم 2.2 ارب امریکی ڈالرز ہے، انڈونیشیا پاکستان کے بڑے تجاارتی شراکت داروں میں سے ہے، پاکستانی کینو نڈونیشیائی منڈیو ں میں داخل ہو چکے ہیں ۔ آئندہ برس پاکستانی آم بھی انڈونیشیا کی منڈیوں میں دکھائی دیں گے ۔ پاکستان سے گوشت کی درآمد کے مواقع بھی موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…