کم پانی والے علاقوںمیں باجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

24  اپریل‬‮  2015

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ماہرین زراعت نے کم پانی والے علاقوںمیں باجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق بروقت باجرے کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ موسم گرما میں جانوروںو پرندوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ باجرہ موسم گرما کا ایک اہم چارہ ہے جو پانی کی کمی کو بہتر طور پر برداشت کر لیتاہے اور اس کی فصل کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
انہوںنے بتایاکہ باجرے کی فصل ہلکی میرا زمین میں کاشت کی جا سکتی ہے تاہم کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زمین میں 2سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے کے بعد سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں ۔ انہوںنے بتایاکہ باجرے کی فصل کو عا م طور پر چھٹے کے ذریعے کاشت کیا جا تا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 4سے 5کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بہترین فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر باجرے کی اگیتی فصل میں رواں ملاکر کاشت کی جا ئے تو چارے کی پیداوار میںاضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی غذائیت کو بھی بہترین بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…