اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیاسی محاذ کود سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف رواں ماہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں جلسوں، تقریبات اور کارکنوں سے خطاب کر کے تحریک انصاف کو بھرپور جواب دینگے۔ اس حوالے سے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کی قیادت وزیرتعلیم پنجاب
رانا مشہود کے پاس ہے جبکہ اس ٹیم میں کئی اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کر کے وزیراعلیٰ کے جلسوں اور دیگر تقریبات کے حوالے سے مقامی حالات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں وزیراعلیٰ کے دوروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا جنوبی پنجاب کا دورہ بھی طے کیا گیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا جبکہ مقامی اراکین اسمبلی اور مقامی رہنمائوں سے بھی رابطے کر کے ان سے وزیراعلیٰ کے جلسوں کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے رانا مشہود اور ساتھیوں کو مقامی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس تازہ سیاسی صورتحال کے مطابق مسلم لیگ ن اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ان جلسوں میں پنجاب حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے علاوہ تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پر بھرپور جواب دینگے۔وزیراعلیٰ کا جنوبی پنجاب کا دورہ بھی طے کیا گیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا جبکہ مقامی اراکین اسمبلی اور مقامی رہنمائوں سے بھی رابطے کر کے ان سے وزیراعلیٰ کے جلسوں کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے۔