منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

امریکہ کے پاکستان سے رابطے ، امداد بحال کرنے کی یقین دہانی،امریکہ ٹھنڈا پڑ گیا، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے اور جیسے ہی امریکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ہوں گے ٗ امداد بحال کردی جائے گی ۔جیمز میٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو نہ صرف امریکہ بلکہ خود پاکستان کیلئے بھی ایک خطرہ ہیں ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اب تک

پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ امریکی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے ٗیا زمینی راستے کے ذریعے اس کی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روک رہا ہے۔ وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اْنہیں اس بات کی زیادہ فکر نہیں کہ امریکہ پاکستان کو بطور راہداری بھی استعمال کرتا ہے ٗ امریکہ کو اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان زمینی راستے بند کررہا ہے ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوکں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات معمول کی طرف لوٹنے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے پاکستان کی ہر طرح کی مالی و فوجی امداد روکتے ہوئے تمام تر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے اور جیسے ہی امریکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ہوں گے ٗ امداد بحال کردی جائے گی ۔جیمز میٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو نہ صرف امریکہ بلکہ خود پاکستان کیلئے بھی ایک خطرہ ہیں ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ امریکی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے ٗیا زمینی راستے کے ذریعے اس کی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روک رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…