منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

جس جس کے پاس نئی اور پرانی گاڑیاں ہیں انکے مالکان یہ پوسٹ ضرور پڑھیں،31جنوری تک کی مہلت

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آن لائن )محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی

گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاںکسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹولفری نمبر 08000۔9966پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا۔انہوں نیکہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…