بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ملک کی طرف کسی نے آنکھ بھی اٹھائی تو ۔۔! شازین بگٹی نے بڑا اعلان کردیا،کارکنوں کو تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

نصیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی ایک محب وطن جماعت پارٹی کو ہر دور میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے فلسفے کے پیروکار ہمیشہ ثابت قدم رہے۔ملک کی طرف کسی نے آنکھ بھی اٹھائی تو سب سے پہلے جے ڈبلیو پی کے کارکن اور بگٹی قوم قربانی دیں گے۔

آئندہ انتخاب میں پارٹی چاروں صوبوں سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ وہ ڈیرہ مراد جمالی میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ کہ آج بھی بگٹی اپنے وطن میں مہاجرین کی زندگی بسر کر رہے ہیں گرمیوں کے بعد تمام بگٹی قبائل کو اپنی سربراہی میں ڈیرہ بگٹ8ی آباد کروں گا۔گیارہ سال پارٹی اور کارکنوں نے مشکل حالات دیکھے اب وہ دور گزر چکا۔ہماری غیر حاضری سے منتخب ہونے والوں نے حکومتی وسائل لوٹے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا علاقے کی حالت آج بھی ویسے ہے۔بلوچستان کی تعمیر اور عوام کی خوشحالی کے وژن کے ساتھ شہید نواب اکبر خان بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی کی بنیاد رکھی جسے ہم عملی جامہ پہنائین گے اور صوبے کی عوام کو خوشحالی دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری کو وزیر اعلی رہنا چاہئے ہم ایک بلوچ کی حیثیت سے اس کی حمایت کرتے ہیں مگر عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت قریب ہے آنے والے انتخاب میں عوام لٹیروں کا محاسبہ کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔تاکہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے خوشحال بلوچستان کے خواب کو عملی جامع پہنایا جا سکے۔ نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی ایک محب وطن جماعت پارٹی کو ہر دور میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے فلسفے کے پیروکار ہمیشہ ثابت قدم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…