جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

زرداری کوان کی خوش فہمی ہی لے ڈوبی،طاہر القادری سے ہاتھ کیوں ملایا؟ اعتزاز احسن اور خورشید شاہ نے راستے الگ کرلئے،پیپلزپارٹی دھڑوں میں بٹ گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے ساتھ ہاتھ ملانے کے معاملہ پر سخت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے اور پارٹی میں اس حوالے سے واضح دھڑے بندی ہوگئی ہے ذرائع نے آن لائن بتایا کہ آصف زرداری کی قادری سے ملاقات پر پیپلز پارٹی کے کئی سینئر رہنماء4 ناخوش ہیں اور انہوں نے قادری سے کسی بھی قسم کے سیاسی اور انتخابی اتحاد کی مخالفت کر دی ہے

ان سینئر رہنماؤ ں میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزا ز احسن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی شامل ہیں سینئر رہنماؤ ں نے آصف زرداری کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو قادری سے ملاقات کے لیے خود نہیں جانا چاہئے تھا، کیونکہ وہ اس ملک کے سابق صدر رہنے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی پارٹی کے عملی سربراہ بھی ہیں ان رہنماؤ ں کا کہنا ہے کہ قادری سے اظہار یکجہتی کے لیے دوسرے درجے کی قیادت کو بھیجا جانا چاہئے تھا اور قادری ملاقات کے لیے زرداری ہاؤ س آتے تو اعتراض نہ ہوتا ، سینئر رہنماؤ ں نے قادری سے کسی قسم کے اتحاد کو پیپلزپارٹی کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں نادیدہ قوتوں کے کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہئیے ،قادری کو نوابزادہ نصراللہ سے تشبیہ دینے پر بھی رہنماؤ ں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان کا موقف تھا کہ نوابزادہ نصراللہ کے مقابلہ میں قادری کی جمہوریت کے لیے کوئی خدمات نہیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو 191ں نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل اور سینیٹ و قومی اسمبلی سے استعفوں کی بھی مخالفت کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے پیپلز پارٹی کو ہی نقصان ہوگا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ اسمبلی تحلیل کی بجائے سینٹ انتخابات کو یقینی بنانا چاہئے ، جبکہ دوسری طرف آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤ ں کو اس معاملہ پر بیان بازی کرنے سے منع کردیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…