منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کتا ٹریکٹر ڈرائیور بن گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ایڈن برگ: اگر کوئی کتا ڈرائیونگ کر رہا ہو تو آپ کو یہ منظر یقیناً حیرت میں مبتلا کردے گا ایسا ہی ایک حیران کن منظر اسکاٹ لینڈ میں دیکھا گیا جہاں ایک شخص اپنے پالتو کتے کو ٹریکٹر پر چھوڑ کر کسی کام سے اپنے فارم کی طرف گیا اور اچانک کتے نے ٹریکٹر کر چلانا شروع کردیا جس سے ہائی وے پر ٹریفک بھی رک گئی۔تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے جنوبی لنکا شائر کا کسان اپنے یوٹیلٹی ٹریکٹرکو ہائی وے پر چھوڑ کر کچھ دیر کے لیے گیا جب کہ اس کا پالتو کتا بھی ڈرائیورکے برابر والی سیٹ پر بیٹھا تھا، اس دوران اچانک ٹریکٹر نے چلنا شروع کردیا جس پر ہائی وے پر موجود ٹریفک رک گئی جب کہ ٹریکٹر چلتا ہوا سڑک سے اتر کر وہاں موجود باڑ سے ٹکرا کر رک گیا۔ اس دوران جب وہ کسان دوڑتا ہوا وہاں پہنچا تو دیکھا کہ کتا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جس نے اس کے مالک کو حیران پریشان کردیا تاہم اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریکٹر کے مالک کسان کا کہنا تھا کہ وہ صرف کچھ دیر کے لیے اپنی بھیڑوں کو دیکھنے گیا تھا اور اچانک اسے ٹریکٹر کے باڑ سے ٹکرانے کی آواز آئی جس سے اسے اندیشہ ہوا کہ وہ شاید ہینڈ بریک لگانا بھول گیا لیکن جب وہ ٹریکٹر کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ اس کا پالتو کتا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…