پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب نے ایک اور وزیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیر کے دبئی اور پاکستان میں کتنے اثاثے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے وزیر جنگلات عبید جان بابت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب بلوچستان کو وزیر جنگلات عبید جان بابت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے جن میں دبئی میں پراپرٹی ، کراچی میں تقریباً 120ملین روپے کی جائیدان ، ملتان میں

2بنگلے ، ڈی جی خان میں 75ملین روپے کا پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں ایک بنگلہ کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ چیئرمین نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ، سہیل جمالی اور دیگر کے خلاف محکمہ جنگلات کی 2500ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر سندھ کے ضلع سجاول میں کاشت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے سندھ کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیجو کے خلاف سیکرٹری محکمہ تعلیم کے طور پر کام کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اپنے من پسند افسران کی قواعد کے خلاف ٹرانسفر اور پوسٹنگ ، سیکرٹری صحت کے طور پر غیر معیاری ادویات کی خریداری کے ٹھیکے دینے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے بلوچستان کے ایڈیشنل آئی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاث بنانے ، بلوچستان کے فنڈز میں مبینہ خود برد خصوصاً پٹرول پمپ ، گاڑیوں کی مرمت اور فنڈز کا بے جا استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…