اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب سے مزید تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دستاویز کا جواب عدالت میں دیا جائے گا ، ٹرائل کے دوران کسی طرح کے بیانات ریکارڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا ،نیب کے پاس ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ،صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر نے مزید تعاون نہ کرنے
سے متعلق نیب کو آگاہ کر دیا ہے ۔ایون فیلڈ ریفرنس کے معاملے میں نوازشریف نے نیب کے نوٹس کا جواب دیدیاہے جس کہا گیا ہے کہ کسی بھی دستاویز کا جواب عدالت میں دیا جائیگا۔جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کسی طرح کے بیانات ریکارڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا ،نیب کے پاس ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے۔خیال رہے لندن دورے کے بعد نیب کی ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔