پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ٗپاکستان کو اب ترکی، ایران، روس اور چین کے ساتھ ملکر کیا کرنا چاہئے؟سابق پاکستانی سفیرنے اہم مشورہ دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب رہنے والی سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مقبولیت کھو رہے ہیں اور اپنی عوام کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کیلئے متنازع خارجہ پالیسی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیاتاہم اقوام متحدہ نے اس اقدام کے خلاف قراردار بھاری اکثریت سے منظور کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ساتھ

اکثر ریاستوں کو مہنگا پڑتا ہے، ہم نے ان کے ساتھ جو طویل دوستانہ سفر طے کیا، اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا، اب امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔سابق پاکستانی سفیر نے بتایا کہ امریکا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے تعلقات ترکی، ایران، روس اور چین کے ساتھ اتنے موثربنا لینے چاہئیں کہ جنوبی ایشیا میں ہمارا ایک مضبوط اتحاد بن سکے اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمیں امریکا کی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…