کراچی (آن لائن)بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کولونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پررینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے رینجرزاورپولیس پرخودکارہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران 3دہشت گردہلاک ہوگئے ترجمان رینجرزمیجرقمررضاکے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کالونی میں دہشت گردوں
کی موجودگی کی اطلاع پررینجرزاورکاؤنٹرٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ،دہشت گردوں نے پولیس اوررینجرزکودیکھتے ہی خدکارہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کے بعدرینجرزاورسی ٹی ڈی مزیدنفری کوطلب کیاگیااورعلاقے کوگھیرے میں لے کرفائرنگ کے تبادلے کے دوران 3دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے کچھ ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے رات کی
تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔فرارہونے والے دہشت گردوں کی تلاشی کے لیے علاقے کی داخلی اورخارجی راستوں کوسیل کرکے سرچ آپریشن کیاجارہاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 2عددخودکش جیکٹس ،2عددIED،بلاک بم ،2ایس ایم جیز،ایک عدد9MMپسٹل،باروداوردیگرسامان بھی برآمدکیاگیاہے ۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے کارروائی کے دوران رینجرزاورسی ٹی ڈی کے اہلکاربھی زخمی ہوئے جن کے نام سپاہی شاہ ریاض،سپاہی قیصر،اورہیڈکانسٹبل نویدہیں،جنہیں طبی امدادکیلے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔