ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے

سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنیوالے اب نجومی کی بات کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے،

ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے، جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی، کون اہل ہے اورکون نااہل،فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…