اسلام آباد(آئی این پی )وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں رقم بطور خیرات نہیں بلکہ اپنے مفاد کے تحفظ کیلئے دی ،اتحادی ممالک کیساتھ دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنامناسب نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ ہمارے لئے باعث تشویش ہے،امریکی وزراء اورڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں واضح فرق ہے،امریکہ کو افغانستان میں شکست اور ہزیمت کا سامنا ہے۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ ہمارے لئے باعث تشویش ہے،امریکہ نے ہمیں رقم بطور خیرات نہیں
بلکہ اپنے مفاد کے تحفظ کیلئے دی ،قومی سلامتی اجلاس میں امریکی پالیسی پر غور کیا گیااتحادی ممالک کیساتھ دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنامناسب نہیں،ضرب عضب اور ردالفساد سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملی۔خرم دستگیر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا ہے چاہتا ہے،امریکی وزراء اورڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں واضح فرق ہے،امریکی فورسز کی موجودگی کے باوجود43فیصد افغانستان پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ضرب عضب کے ذریعے ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،امریکہ کو افغانستان میں شکست اور ہزیمت کا سامنا ہے۔