بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ،پاکستان پہنچتے ہی بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ،سینیٹر مشاہد اللہ ،پرویز رشید ، آصف کرمانی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا ۔ منگل کو میاں نوازشریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، سینیٹر مشاہد اللہ ،پرویز رشید ، آصف کرمانی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا ۔ وہ پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے اور (آج) احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

واضح رہے کہ میاں نوازشریف اچانک دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوئے تھے اور ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوئی جس کے بعد ملک میں ان کے کیسز کے خاتمے اور ایک نئے این آر او کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔این این آئی کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ٗ (آج) بدھ کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف منگل کی رات سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچے ٗنوازشریف کی وطن واپسی پر سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت طلال چودھری اور وزیر مملکت طارق فضل چودھری بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ترجمان شریف فیملی کے مطابق سعودی ولی عہد سے شریف برادران کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ؐپر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوئے جہاں سے عمرے کیلئے مکہ مکرمہ گئے۔ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…