جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف اور مریم نواز میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ ،جنوری میں کیا ہونیوالا ہے؟ٹرمپ کا بیان پاکستان کے مفید اور شریف برادران کے لئے نہایت مفید ہے،حیرت انگیز پیشگوئیاں

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) سندھ کے وزیرصنعت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان وزارتِ عظمی کی دوڑ جاری ہے،جنوری میں کچھ کیسز ختم ہوں گے جب کہ کچھ نئے کیسز بھی بن سکتے ہے ،2018 ماضی کے تمام برسوں سے منفرد اور مختلف ہوگا، ٹرمپ کا بیان پاکستان کے مفید اور شریف برادران کے لئے نہایت مفید ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور صوبائی وزیرمنظور وسان نے ایک بار پھر ملکی سیاست کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ 2018 ماضی کے تمام برسوں سے منفرد اور مختلف ہوگا، سال کے پہلے ماہ سیاست میں اتار چڑھا ہوسکتا ہے، کچھ کیسز ختم ہوں اور کچھ نئے کیسز بنیں گے، رواں برس انتخابات کا انعقاد ہونا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان کے مفید اور شریف برادران کے لئے نہایت مفید ہے، جو حالات چل رہے ہیں خصوصا ٹرمپ کے بیان نے ہمیں متحد کردیا ہے۔ اور یہی حالات رہے تو انتخابات وقت پر ہوں گے تاہم اگر 10 فروری تک کچھ نیا ہوگیا تو پھر بروقت انتخابات کا انعقاد بھی مشکل ہوجائے گا۔منظور وسان نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم ملک کی تین بڑی جماعتوں میں سے ہی ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) میں وزارتِ عظمی کی دوڑ میں نوازشریف کی صاحبزدی مریم نواز اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دونوں شامل ہیں تاہم پارٹی میں شہبازشریف کے لئے ہی نرم گوشہ ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…