پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

4سال میں عمران خان اپنے حلقہ قومی اسمبلی این اے 56 میں کتنی بار گئے؟اور اب تک کتنے ترقیاتی کام کروائے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے رہائشی اپنے منتخب کردہ لیڈر عمران خان کے 4 سال سے دیدار کے منتظر‘ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاس جلسے جلوسوں کیلئے تو وقت ہے لیکن اپنے ووٹرزکے لیے ان کی طرف سے نولفٹ ہے۔ عمران خان نے 2017ء میں بھی اپنے حلقے این اے چھپن کا دورہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2013 کے عام انتخابات میں تین نشستوں پرکامیابی کے بعد

راولپنڈی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والے عمران خان کے اس اعلان پر این اے چھپن کے ووٹرز خوشی سے سرشار ہوئے تھے لیکن سب کچھ وقتی ثابت ہوا۔ عمران خان نے ان گزرے سالوں میں کبھی حلقے کا چکر ہی نہیں لگایا۔2017ء میں بھی عمران خان کے حلقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ٹوٹی سڑکیں ، نالوں کی تعمیر میں تاخیر اور فلٹریشن پلانٹس کی حالت زار پر این اے 56 کے رہائشی شکوہ کناں ہیں۔ کہتے ہیں آج تک عمران خان صاحب اس حلقے میں نہیں آئے۔ نہ ہی ان کی پارٹی کا کوئی بندہ یہاں کسی کی خوشی یا غمی میں شریک ہوا۔عوام کے مطابق یہ تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تھے اس لیے ہم نے ان کو ووٹ دیا لیکن جیتنے کے بعد انھوں نے مڑ کر یہاں نہیں دیکھا۔مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے بھی دل کی بھڑاس خوب نکالی۔ کہتے ہیں یہ حلقہ تو کبھی ان کا تھا ہی نہیں۔ ان کی جہاں حکومت ہے وہاں کوئی کام نہیں کیا تو اس حلقے میں کیسے کام کروا سکتے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…