جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرا نام خان ہے اور میں کٹھ پتلی ہوں ۔۔۔لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہوگی؟‘ مریم نوازنے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے عمران خان کی ضمانت اور شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں لاڈلہ قرار دیا اور لکھا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی

تو اور کس کی ہوگی؟۔مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں کٹھ پتلی ہوں ۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے والد نوازشریف اور چچا شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بیانات پر کہا کہ کتنا جھوٹ بولو گے ؟ اللہ کو جواب بھی دینا ہے!پوچھ گچھ کے لیے عزت سے، شاہی جہاز بھیج کر بلایا جاتا ہے ؟ شاباش !۔انہوں نے نواز شریف کی مسجد حرام میں عبادت کے دوران متعدد تصاویر بھی ٹویٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ اللہ نے ان جنگوں میں بھی آپ کا دفاع کیا جن کے متعلق آپ جانتے تک نہیں تھے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کا ڈائیلاگ دہرایا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بالی وڈ کی فلم ’’مائی نیم از خان ‘‘میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا اور لکھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں(مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیرراسٹ)۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین قرار دیدیا ہے اور اب میں چوروں اور ڈاکوؤں کے پیچھے آرہاہوں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…