بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

مخالفین نواز شریف کا کوئی این آر او ہے تو سامنے لے آئیں ،زرداری کی تو شکل پر این آر او لکھا ہوا ہے

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

سرگودھا (آن لائن) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے مخالفین کو چیلنج کیا ہے کہ اگر نواز شریف کا کوئی این آر او ہے تو سامنے لے آئیں آصف زرداری کی تو شکل پر این آر او لکھا ہوا ہے ۔ عمران خان اور زرداری روتے رہیں گے کیونکہ اب مائنس نواز نہیں چلے گا کیونکہ نواز شریف پاکستانیوں کے دلوں میں رہتیہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے

عمران خان اور آصف علی زرداری پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں کام کی بجائے صرف نعرے لگائے اور لوگوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کس چیز کا رونا رو رہے ہیں ۔ کونسا این آر او کہاں ہو رہا ہے ۔ عابد شیر علی نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نواز شریف کا این آر او سامنے لائے۔ نواز شریف نے کبھی این آر او نہیں کیا ۔ وزیر مملکت عابد

شیر علی نے کہا کہ این آر او ان لوگوں نے سائن کیا جنہوں نے سوئزر لینڈ کے پیسے بچانے تھے ۔ جنہو ں نے مقدموں میں بری ہونا تھا یہ لوگ این آر او زدہ ہیں انہوں نے مسلم لیگ(ن) کا کیا مقابلہ کرن اہے عمران خان اور آصف علی زرداری روتے رہیں گے لیکن مائنس نواز شریف اب نہیں چلے گا وہ پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی جیسے مسائل پر قابو پایا اب ملک کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں ۔ سڑکوں پر آئے روز دھرنے دینے کا راج ختم کرنا ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…