لاہور، اسلام آباد(آن لائن)امریکہ کی جانب سے پاکستان میں ریاستی امور کی نگرانی کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں قائم پاکستانی غیر سرکاری ادارے کو ایوان بالا و زیرین کے اجلاسوں کی نگرانی کے علاوہ اب پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کا ہدف دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں قائم امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے علاقائی دفتر کے اعلی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی
درخواست پر وفاقی دارلحکومت میں قائم پاکستان غیر سرکاری ادارے دی ٹرسٹ فارڈیمو کرٹیک اینڈ اکانٹیبلٹی کی پاکستان میں ریاستی امور کی نگرانی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس ایڈ نے اپنے ادارے اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق (ٹی ڈی ای اے )کے ذریعے پاکستان کی
نگرانی کے لئے 200ارب کے قریب سرکاری اداروں میں فنڈز کی فراہمی کے علاوہ 214سے زائد غیر سرکاری تنظیموں میں1.34ارب روپے تقسیم ہوئے ۔2544افراد کو تربیت کے بعد مختلف شہروں اور قصبوں میں سرکاری اداروں تک رسائی دیتے ہوئے معلومات اکھٹی کی گئیں ۔