سرگودھا(این این آئی) دربار عالیہ سیال شریف میں گدی نشین صاحبزادہ خواجہ حمید الدین سیالوی کی طرف سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے کے موقف پر 9 جنوری کو ختم نبوت کنونشن ہو گا جس میں مشائخ عظائم شرکت کریں گے۔اس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے دربار سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے گوجرانوالہ
میں ختم نبوت کانفرنس میں پنجاب حکومت کو 31 دسمبر2017 تک رانا ثنااللہ وزیر قانون کے مستعفی ہونے بصورت دیگر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف خودمستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد تونسہ کانفرنس میں پھر اپنے مطالبہ دوہراتے ہوئے 9 جنوری کو سیال شریف ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کیا۔ذرائع نے بتایا کہ
گدی نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 جنوری 2018 کو ختم نبوت کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل حتمی طور پر طے کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تحریک ختم نبوت پر کار بند ہیں اور 9 جنوری کو شمع رسالت کے پروانے سیال شریف میں عشقان رسول بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گے۔