جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاست میں قد م رکھتے ہی پہلا بلاوا آگیا، جہانگیر ترین کا بیٹا 4جنوری کوطلب

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (این این آئی)لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کرلیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے

علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزا علی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے عمیر بلوچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئےء3 جنوری اور پی ٹی آئی کے علی ترین کو 4 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ آر او کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…