اسلام آباد(آن لائن) انتخابی اصلاحات ایکٹ کی منظوری کے بعد پنجاب میں لاہور پہلے فیصل آباد دوسرے نمبر کی آبادی والے اضلاع میں آگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سے بڑا ضلع لاہور جس کی آباد ی 11,126,285 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فیصل آباد ہے جس کی آبادی 7873910معلوم ہوئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق سے کم آبادی حافظ آباد کی 1156957ہے اورجہلم 12,22950کی آبادی پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے
اعداد و شمار کے مطابق دیگر اضلاع کی آبادی جس میں اٹک 1883556 ،بہاولنگر 2981919، بہاولپور 3668106، بھکر 1650518، چکوال 1495982، چنیوٹ 1369740،ڈیرہ غازی خان 2872201، فیصل آباد 7873910،گجرانوالہ 5014196، گجرات 2756110،حافظ آباد 1156957، جھنگ 2743416 ،جہلم 1222650، قصور 3454996 ،خانیوال2921986 ،خوشاب1281299،لاہور 11126285 ،،لیہ 1824230،لودھراں 1700620،منڈی بہاولدین 1593292، میانوالی 1546094،ملتان 7445109،مظفرگڑھ 4322009، نارووال1709757،ننکانہ صاحب 1356374، اوکاڑہ 3039139،پاک پتن 1823687 ،رحیم یار خان 4814006،راجن پور 1995958، راولپنڈی 5405633 ،سرگودھا3703588، شیخوپورہ 3460426، سیالکوٹ 3893672، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2190015،وہاڑی 2897446اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں صوبائی نشستوں میں سے سب سے زیادہ لاہور اور اس کے بعد فیصل آباد کو ملیں گی جبکہ جہلم اور حافظ آباد کے حصہ میں سب سے کم نشستیں آئیں گی۔ذرائع کے مطابق صوبائی نشستوں کے حوالے کچھ یوں ترتیب دی جارہی ہے جس میں سے چکوال 4،بہاولنگر 8،سرگودھ ا10،پاک پتن 5،لیہ 5،رحیم یار خان13،ٹوبہ ٹیک سنگھ
6خانیوال8بہاولپور10،وہاڈی 8 ساہیوال7،لاہور 30،ملتان 13،ڈیرہ غازی خان 8، چنیوٹ4،ننکانہ صاحب4،نارووال 5مظفر گڑھ 12،لودھراں 5،راولپنڈی 15،خوشاب 4،بھکر 5،گوجرانوالہ 13،سیالکوٹ10،گجرات 7، راجن پور 5،جھنگ 7، جہلم 3،منڈی بہاولدین 4، شیخو پورہ 9،قصور9،میانوالی 4، اوکاڑہ 8، حافظ آباد 3، اٹک 5اور فیصل آباد 21کی نشستیں ہونگی۔