پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور حکومتی ادارہ دیوالیہ ہونے کے قریب ،تفصیلات جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پوسٹ میں گزشتہ تین سالوں میں 20ارب چالیس کروڑ اور85لاکھ خسارہ کا انکشاف ہوا ہے، وزارت نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس جمع کروا دی ہے ۔ادارہ کو مالی خسار ہ سے نکالنے کے لیے مزید کروڑوں روپے کے پروگرامزبھی پیش کر دیے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ نے تین سالوں میں اربوں روپے نقصان کی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دی تاہم انہوں نے

ادارے کی بہتری کے لیے درجنوں ایسے اقدامات لینے کا فیصلہ کیا جس میں مزید کروڑوں روپے قوم کے ضیاع ہونگے ۔2013.14میں خساورہ چھ ارب اٹھاون کروڑ 85لاکھ اور چالیس ہزار،جبکہ 2014.15میں خسارہ قدرے کم ہوا مگر چھ ارب 33کروڑ سولہ لاکھ اور سال 2015.16میں خسار ہ پہلے کی نسبت بھی بڑھتے ہوئے سات ارب 48کروڑ اور89لاکھ روپے ہوگیا ۔بڑھتے ہوئے خسارہ پر وزارت خزانہ تشویش کا اظہار

کیا تو رپورٹ طلب کر لی گئی ۔پاکستان پوسٹ نے اپنے خسارہ کو قانونی چھتری پہنانے کے لیے سولہ کے قریب نئے اقدامات کی فہرست بھی دی ہے تاکہ ادار ہ کی روانی بحال رکھی جا سکے ۔دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان پوسٹ میں اربوں کی کرپشن پر کسی بھی اہم شخصیت یا عہدہ کے خلاف

کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث مناسب ریکوری بھی نہ ہو سکی ۔اس حوالے سے پاکستان پوسٹ نے درجنوں ایسے افراد کو سزا دیکر اپنا نام شہدا کی فہرست میں لکھو ا دیا جن ملازمین نے دو سے تین لاکھ روپے کی کرپشن کی انہیں نوکریوں سے برخاست کر کے انکے خلاف فوجداری مقدما ت بھی بنائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…