منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی پاکستان کیساتھ ایسا کریگی کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، اہم پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہوسکا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ(این پی جی سی ایل) اور چینی کمپنی کے مابین اختلافات کے بعد 425 میگاواٹ بجلی کا نندی پورپاور پلانٹ کی مرمت اور اسے فعال کرنے کا کام مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔رواں برس جنوری میں حکومت نے نندی پورپاور پلانٹ کی مرمت اور اسے فعال کرنے کے لیے چینی کمپنی ہائی ڈرو الیکڑک پاور سسٹم انجینئرنگ کمپنی (ایچ ای پی ایس ای سی) سے 10 سالہ معاہدہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نندپور پاورپلانٹ کے حوالے سے دونوں کمپنیوں کے مابین ابتدائی مرحلے میں بعض امور پر ایک دوسرے کو متعدد خط لکھے گئے تاہم وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ عہدیدار ظفرعباس نے بتایا کہ ‘چینی کمپنی نندی پور پاور پلانٹ کی مرمت اور بحالی کے لیے تیار ہے دونوں کمپنیوں کے درمیان ارسال ہونے والے خطوط سے واضح ہوتا ہے کہ نندی پوری پاورپلانٹ پر بعض امور حل طلب ہیں جس کی وجہ سے پلانٹ کیلیے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔این پی جی سی ایل نے 13 اکتوبر کو ایچ ای پی ایس ای سی (چینی کمپنی) کے ڈپٹی جنرل مینجر کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ ‘مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ فعال نہیں ہوسکا تاہم پریشان کن امر یہ ہے کہ نندی پورپروجیکٹ پر ابتدائی ٹیسٹ بھی نہیں کئے گئے’۔خط میں مزید کہا گیا کہ ‘پاورپلانٹ کی بحالی کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں مزید تاخیر کا امکان ہے تاہم واضح رہے کہ (چینی کمپنی) کی ضمانتی رقم کی تاریخ تنسیخ 21 اکتوبر ہے’۔ این پی جی سی ایل نے 18 دسمبر کو دوسرے خط میں چینی کمپنی سے شکایت کی کہ چینی فرم تاحال رجسٹریشن سرٹیفک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔23 دسمبر کو لکھے گئے خطے میں این پی جی سی ایل نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘نندی پور پلاور پلانٹ کی مرمت اور فعال کرنے میں تاخیر پر این پی جی سی ایل کو ذمہ دارٹھہرایا جارہا ہے’۔

دستاویزات سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ بعض حقائق کو چینی کمپنی ایچ ای پی ایس ای سی نے قبول کیا۔اسی حوالے سے ایچ ای پی ایس ای سی نے رجسٹریشن اور انشورنس سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے تاخیر کی گئی۔ جیکوس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمران نے دعویٰ کیا کہ نندی پورپاور پلانٹ کی مرمت اور بحالی کے لیے حائل رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں

’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘چینی کمپنی نے پاور پلانٹ کی مرمت اور اسے فعال کرنے کے لیے 6 جنوری کو پروویڑن تاریخ مقرر کی ہے’۔محمد عمران نے مزید بتایا کہ ‘پاور پلانٹ کو گیس پر منتقل کرنے کا عمل پورا ہو چکا ہے جو دراصل تاخیر کی اصل وجہ بن رہا تھا تاہم چینی کمپنی جلد ہی نندی پور منصوبے کو گیس پر چلانے کا آزمائشی مرحلہ شروع کردے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…