نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں باپ کی پسند کی شادی کی سزا بیٹی کو مل گئی، ماموں نے اڑھائی ماہ کی بھانجی کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بدوملہی کے نواحی گاؤں لالے والی کے رہائشی شفاقت علی ولد محمد یونس نے تقریباً2سال قبل اپنے ہی گاؤں کی اقراء بی بی سے کورٹ میرج کی۔ ان دونوں سے ایک بیٹی رخسار فاطمہ پیدا ہوئی ۔اقرا ء بی بی اپنی ڈاھائی ماہ کی بیٹی کو ساتھ لے کر اپنے خاوند اور سسر کے ہمراہ محلہ چاہ بسے والی بدوملہی اپنے بیمار ماموں کی عیادت کے لیے آئی۔ جہاں پر محمد سہیل،
حافظ عبدالمجید اور علی رضا نے مسلح گھر داخل ہو کر ان پر مبینہ طور پر حملہ کر دیا ۔ اس دوران انہوں نے ڈھائی ماہ کی معصوم بچی رخسار فاطمہ کے سر پر ڈنڈا سے وار کیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ وقوعہ کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔ ماڈل تھانہ بدوملہی پولیس نے شفاقت علی رپورٹ پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارووائی شروع کر دی ہے۔ ماں باپ کی پسند کی شادی کی سزا بیٹی کو مل گئی، ماموں نے اڑھائی ماہ کی بھانجی کو قتل کر ڈالا۔