پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

نئے سال کے آغاز پر شدید سردی ،یخ بستہ ہوائیں چلیں گی محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بھی پیش گوئی کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر سرد ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لیں گی تاہم سرد ہواؤں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔محمد حنیف کے مطابق 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ

حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقے بھی سرد ہواؤں کے زیرِ اثر آئیں گے۔ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھی بارش یا برف باری کا امکان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی ٗبارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے جس سے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی اور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے متاثر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…