ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سعد رفیق کا متنازعہ بیان، ثناء اللہ نے ایسا موقف دیدیا کہ نیاتنازعہ کھڑاہوگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیر قانونپنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ خواجہ سعد رفیق کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ ان کا بیان پاک آرمی کے خلاف نہیں بلکہ وہ سب کو ساتھ ملا کر ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ملک کو آگے لے

کر جانا ہے اور یہی پالیسی ہمارے قائد نوازشریف کی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا کیونکہ افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کو محفوظ کیا ہے اور افواج پاکستان ہمارا فخرہیں۔جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کا ماڈل ٹاؤن واقعے کے حوالے سے موقف تھا کہ باقر نجفی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور بعد میں انھوں نے اس رپورٹ میں بھی کئی خامیاں نکالی ہیں مگر جب ان کو تصدیق شدہ رپورٹ کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں تو انھیں اپنی کوئی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آئی۔انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے رپورٹ عام ہونے کے بعد جب خواہش پوری نہ ہوئی تو مختلف حیلے بہانوں سے حکومت پنجاب کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا حالانکہ ان کو ٹرائل کورٹ میں جانے کا پورا حق حاصل ہے۔طاہر القادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کچھ شکاری علامہ طاہر القادری کا کندھا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں نے ساڑھے چار سال پہلے بھی دھرنوں کی سیاست کے ذریعے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اب ان سیاسی شکاریوں کا ایجنڈا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کہیں سرخرو ہو کر الیکشن میں نہ چلی جائے جس کے لیے یہ مختلف حربے استعمال کر رہے

ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کو حکومت سے علیحدہ کرنے کے باوجود بھی ان کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں آیا بلکہ عوام نے جس طرح اسلام آباد سے لاہور آتے ان سے اظہار یکجہتی اور والہانہ استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب سے شہبازشریف کو اگلے انتخابات میں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے یہ لوگ اب پنجاب حکومت کو عدم استحکام کرنے کے درپے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کے دورہ

سعودی عرب اور نوازشریف کے متوقع دورے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کا دورہ کسی دھرنے کی سیاست کو رکوانے سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس وقت ان کا دورہ مسلم امہ کی صورت حال کے حوالے سے ہے۔رانا ثنااللہ نے 2018 کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں آج حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…